نابلس کے قریب فلسطینیوں اور صیہونیوں میں شدید جھڑپیں
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں پچاس سے زائد کے زخمی ہونے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے بتایا ہے کہ صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیا یہ جھڑپیں نابلس کے علاقے بیتا میں جبل صبح کے قریب ہوئیں ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں چھپن فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے واقعے کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی۔
ادھر فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ مزاحمتی گروپوں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کم سے کم اکیس صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دی ہیں۔
الخلیل ، نابلس، بیت المقدس، اریحا، طولکرم اور بیت لحم میں انجام پانے والی ان کارروائیوں کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صہیونی غاصبوں کو ناکو چنے چبوا دیئے ہیں۔