Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • فلسطین کی اسلامی مزاحمتی کمیٹیوں کا امام خمینی رح کو خراج عقیدت

فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح نے عالمی یوم قدس کا اعلان کر کے عالم اسلام کا قطب نما فلسطین کی طرف سیٹ کر دیا جس کے نتیجے میں آج تحریک مزاحمت کی کامیابی اور غاصب صیہونی حکومت کے زوال کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز / عالم اسلام: فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان محمد البریم نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح نے اپنی عالمی بصیرت و دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعت الوداع کو عالمی یوم قدس کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا جس نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کر دیا اور مسجد الاقصی کے نام پر پوری امت مسلمہ متحد ہو گئی اور مسئلہ فلسطین اہم ترین مسئلہ بن گیا۔ 
فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان محمد البریم نے تاکید کی کہ فلسطینی بہادر مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کا دفاع کرتے رہے ہیں اور دفاع کرتے رہیں گے اور غاصب صیہونی حکومت کا کوئی بھی ناپاک منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ 
فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے کوئی گریز نہیں کیا جائے گا۔ 

ٹیگس