مسجد الاقصی کے دردناک واقعات، صیہونی حکومت کے سفاکانہ رویہ کا منہ بولتا ثبوت: زیاد النخالہ
صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے اپنے ایک بیان میں مسجد الاقصی میں رونما ہونے والے دردناک واقعات کو صیہونی حکومت کے سفاکانہ رویہ کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور عرب قوموں کو بھی صیہونی حکومت کی اس حقیقت سے آشنا اور مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی تک جہاد اور جد و جہد جاری رکھنا چاہئے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے صیہونی حکومت نے فلسطین میں اپنے مظالم کی شدت میں اضافہ کردیا جس کا مقصد فلسطینیوں کے استقامتی جذبے کو کمزور کرکے ختم کر دینا تھا، تاہم فلسطینیوں کے ردعمل نے انہیں حیرت زدہ کردیا ۔
جب سے صیہونیوں نے جارحیت میں اضافہ کیا ہے تب سے فلسطینیوں نے بھی اپنی مزاحمتی اور شہادت پسندانہ کارروائیاں بڑھا دی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں صیہونی فوجی اور مسلح آبادکار ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔