Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

صیہونی حکومت کے ایک مسافر بردار طیارے کو پرواز کے بعد بن گورین ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق مذکورہ طیارے کے پائلیٹ نے پرواز کے فورا بعد ایک انجن میں خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ طیارے میں ایک سو انسٹھ مسافر سوار تھے۔ یہ طیارہ تل ابیب سے ٹوکیو کے لیے روانہ ہوا تھا۔
بعض مبصرین نے فنی خرابی کے باعث اس طیارے کی واپسی اور ہنگامی لینڈنگ کے بارے میں شک کا اظہار کیا ہے۔
درایں اثنا ایک صیہونی ادارے کے مطابق رائے عامہ کے تازہ جائزوں سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے اڑتالیس فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں صورتحال مزید بدتر ہوگی۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے عدالتی اصلاحات واپس لئے جانے کے باوجود مقبوضہ فلسطین کے حالات انتہائی بحرانی ہیں۔
صیہونی حکومت کے صدر نے ایک بار پھر صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے، خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس