شامی فوجی کا زبردست آپریشن، دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام
شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شام فوج نے ملک کے جنوب میں درعا کے مضافات میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے درعا کے مضافات میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
سانا نے خبر دی ہے کہ درعا کے شمالی نواحی گاؤں "الحارہ" میں فوج کی ایک یونٹ نے مسلح گروہوں کے دہشت گردانہ حملے کا مقابلہ کیا۔
اس حملے کے نتیجے میں شامی فوج کا ایک فوجی جاں بحق ہوا جبکہ دو دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی تصاویر شائع کیں۔
دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں اس ملک کے شہریوں کی پیروی کر رہی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ شام سوڈان میں جاری پیشرفت کو تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور سوڈانی قوم کے لیے سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔
اس ذریعے نے کہا کہ ہم شام میں مقیم شامیوں اور برادر ملک سوڈان میں اپنے سفارت کاروں کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں۔ وزارت خارجہ نے خرطوم میں شامی سفارتخانے کو بتایا کہ وہ شامی باشندوں کے ناموں کا اندراج کرے جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔