Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • سوڈان کے سابق صدرعمر البشیر جیل سے فرار کرگئے؟

سوڈان کے سابق صدرعمر البشیر کے جیل سے فرار کرجانے کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کی جیل  کوپر سے کئی قیدی فرار کر گئے جن میں سوڈان کے سابق صدرعمر البشیر بھی شامل ہیں ۔

کوپر جیل میں سوڈان کے سابق صدرعمر البشیر اور ان کے معاون علی عثمان محمد طه اپنی سزا کاٹ رہے تھے اور سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیل کا دروازہ کھلنے سے پہلے اسی جیل کے اطراف میں سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے مابین گھمسان کی جنگ جاری تھی اور سابق صدرعمر البشیر کے جیل سے فرار کر جانے کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اخبار رأی الیوم نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے عمر البشیر کے فرار کر جانے کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خرطوم کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ سوشل میڈیا نے اس علاقے کی سڑکوں پر سفید لباس میں ملبوث قیدیوں کی تصاویر نشر کیں۔

واضح رہے کہ سوڈان کی فوج نے 11 اپریل 2019 کو 4 ماہ تک عوامی مظاہروں کے بعد 30 سال تک حکومت کرنے والے عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں جیل میں ڈال دیا اور اس وقت سے لے کر اب تک عمر الشبر جیل میں ہیں۔

ٹیگس