حیفا اور یافا کی ویب سائٹوں پر سائبر حملہ
اینینومس نامی گروپ نے مقبوضہ علاقوں میں حیفا اور یافا کی سائٹوں کو ہیک کر لیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام:فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حیفا اور یافا کی بندرگاہوں نے سائبر حملہ ہونے کے بعد کام کرنا بند کر دیا۔ لاپتہ گروپ نے،جس نے حال ہی میں صیہونی حکومت کی کئی فوجی و سیکورٹی سائٹوں کو ہیک کیا ہے، ان سائبر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس گروہ نے اس سے قبل رافائل فوجی صنعتی کمپنی، فضائی صنعت کی صیہونی کمپنی،آئی اے آئی، اور اسی طرح آئی ڈبلیو آئی اور ایوی گلو کمپنی کی سائٹوں کو ہیک کرلیا تھا۔
اس گروہ نے اسی طرح حال ہی میں صیہونی حکومت کی مواصلاتی اور بجلی کمپنی کی سائٹوں کو بھی ہیک کیا جس کے نتیجے میں پورے مقبوضہ فلسطین میں بجلی منقطع ہو گئی تھی۔
مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے اس قسم کے سائبر حملوں اور سائٹوں کو ہیک کئے جانے جیسے واقعات سے، صیہونی سیکورٹی کی اصل حقیقت بر ملا ہو گئی ہے یہ غاصب حکومت کتنی محفوظ ہے۔