May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • بڑھتے جارحانہ حملوں پر فلسطینی اتھارٹی کا سخت انتباہ

فلسطینی اتھارٹی نے غاصب صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی جارحیت سے پورے علاقے کے حالات نہایت ابتر اور دھماکہ خیز بن ہو سکتے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی شہروں پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور فلسطینی قوم کے خلاف آئے دن جارحانہ حملوں سے جن میں نابلس میں کئی فلسطینی شہید بھی ہوئے ہیں، پورے علاقے کی صورت حال دھماکہ خیز ہو جائے گی اور حالات بے قابو ہوجائیں گے 
فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے غاصب صیہونی حکومت کی روز افزوژں جارحیت پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی جارحیت کی مکمل ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے۔ انھوں نے فلسطینی قوم کے خلاف وحشیانہ جارحیت فوری طور پر بند کئے جانے کا بھی مطالبہ بھی کیا۔ 
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے بھی غرب اردن کے شہر نابلس پر صیہونی جارحیت اور اس جارحیت کی جس میں میں متعدد فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں مذمت کی ہے 
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر نابلس پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو کہ جن کا تعلق تحریک حماس سے تھا، شہید کر دیا ۔
او آئی سی نے ایک بیان میں غاصب صیہونیوں کی اس کھلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے جارحانہ اقدامات سے پورے علاقے میں بدامنی و عدم استحکام پھیلا رہی ہے۔
او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرائے۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلس پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اسکولی بچوں سمیت ایک سو باون افراد کی حالت غیر ہوئی ہے۔ 
اسی طرح فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک چھبیس سالہ لڑکی کے شہید ہوجانے کی خبر دی ہے۔ 
صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی لڑکی کو نابلس کے قریب حوارہ میں براہ راست گولی مار کرشہید کردیا واضح رہے کہ جنوری دو ہزار تیئیس سے جب سے مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کی نئی انتہا پسند کابینہ بنی ہے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 

ٹیگس