May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • 42 ممالک کے سفارتکاروں نے صیہونیوں کے محاصرے میں اریحا شہر کا معائنہ کیا

تینتالیس عرب اور غیرعرب ممالک کے سفارتی وفود نے غرب اردن کے شہر اریحا کا معائنہ کیا جس کا صیہونیوں نے گذشتہ تیرہ دن سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت خارجہ نے اس دورے کے بعد، ان سفارتی وفود سے اپیل کی ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا اور اس کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کو پہنچنے والے رنج و الم اور ان کی مظلومیت کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے اریحا کے محاصرے کے خاتمے کے لئے عالمی دباؤ کی درخواست بھی  کی۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی شہر اریحا کو گذشتہ ماہ کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد محاصرے میں لے لیا۔

مذکورہ کارروائی میں تین صیہونی غاصب آبادکار ہلاک کر دیئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے اریحا شہر کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے اور شمالی اغوار اور الحمرا چیک پوسٹ پر فلسطینیوں کی آمد و رفت پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ 

ٹیگس