May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • یواے ای کے سرکاری اداروں پر بڑا سائبر حملہ

متحدہ عرب امارات نے ملکی اداروں پر  بڑے سائبر حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے حالیہ دنوں میں ملک کی اسٹریٹجک تنظیموں پر سائبر حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام ان حملوں کو بے اثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے بتایا کہ کیا کہ ملک کو حالیہ دنوں میں سائبر حملوں کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ہیکرز متحدہ عرب امارات کے انفراسٹرکچر، قومی ڈیجیٹل سسٹم اور اسٹریٹجک شعبوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل ہیکرز کے حملوں سے نمٹنے اور انہیں بے اثر کرنے میں کامیاب رہی جنہیں سائبر دہشت گرد تنظیموں کا نام دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے ملک کے تمام اداروں کو ممکنہ سائبر حملے سے خبردار کیا تھا۔

ٹیگس