Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • آپ کا ہر حربہ ناکام رہا ہے، اب احترام کرنے کا طریقہ بھی آزما لو: ٹرمپ کو ایرانی وزیر خارجہ کا مشورہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر کو ایران کا پیغام واضح ہے، امریکہ نے دشمنی پر مبنی ہر پالیسی کو آزما لیا، اب احترام کرنا بھی آزما لے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں کے رد عمل میں لکھا ہے کہ جبکہ ایرانی عوام اپنے عزیزوں کے غم میں سوگوار اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ہونے والی تباہی کی تعمیر نو میں مصروف ہیں، ایک اور خطرہ سامنے آتا دکھائی دے رہا ہے یعنی "سفارت کاری کی حتمی شکست۔"

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ "امریکی صدر کو ایران کا پیغام واضح ہے، امریکہ نے دشمنی پر مبنی ہر قابل تصور اقدام کیا، پابندیوں سے لے کر سائبر حملوں تک اور براہ راست فوجی حملے سے لے کر گزشتہ دنوں وسیع دہشت گردانہ کارروائیوں تک لیکن یہ حربے سب کے سب ناکام رہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید لکھا کہ اب وقت آگيا ہے کہ اپنی سوچ بدلیں اور احترام کرنے کے طریقے کو بھی آزما لیں۔

 

ٹیگس