May ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں فلسطینی شہدا کا جلوس جنازہ

غزہ پٹی میں آج فلسطینی شہدا کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اچانک حملے کیے۔ ان حملوں میں سرایا القدس کی فوجی کونسل کے سیکرٹری جہاد الغنام، شمالی علاقے کے کمانڈر خلیل البہتینی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں سرایا القدس کے ایک عسکری آپریشنل کمانڈر طارق محمد عزالدین شہید ہو گئے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن طارق محمد عزالدین کی اہلیہ نے بھی کہ جو آج ہونے والے حملے میں زخمی ہو گئی تھیں، اپنے شوہر اور دو بچوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔

صیہونی حکومت نے اس وحشیانہ حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں کے علاوہ ان کی بیویوں اور کئی بچوں کو بھی شہید کر دیا۔

غزہ پٹی کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں تیرہ فلسطینی شہید اور کئی عورتوں اور بچوں سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس