Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرنا چاہتی: تحریک جہاد اسلامی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں امن کمیٹی کے نام سے ایک وفد کی تشکیل پر حیران ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت معاہدے کی شرائط پر عمل کرنا نہیں چاہتی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شقوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم تھے اور صیہونی حکومت کی جانب سے تاخیر، معاہدے کی عدم تعمیل اور روزانہ کی خلاف ورزیوں کے باوجود ہم نے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کا اعلان کردیا۔

تحریک جہاد اسلامی نے مزید کہا کہ اس کے باوجود معاہدے کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے تک ٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے سے ہمارا رد عمل اور مصروفیت مثبت تھی لیکن ہم امن کمیٹی کے نام سے ایک نئے ادارے کی تشکیل اور اس میں مذکور ناموں سے حیران رہ گئے،  یہ ادارہ اسرائیلی حکومت کے مفادات کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کا ان کا ارادہ نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں نام نہاد غزہ امن کمیٹی کے ارکان کا تقرر کیا جس میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس