شام اور روس کی مشترکہ فوجی پریڈ + ویڈیو
دوسری جنگ عظیم میں ماسکو کی فتح کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں شام کی زمینی، سمندری اور فضائی افواج نے حصہ لیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: بروز منگل شامی فوج نے دوسری جنگ عظیم میں ماسکو کی فتح کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر شام کے شہر حمیمیم میں ملک کے فوجی اڈے پر منعقدہ روسی فوج کی فوجی پریڈ میں شرکت کی۔
المیادین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روسی افواج کی فوجی پریڈ میں شامی فوج کے زمینی، سمندری اور فضائی دستوں نے حصہ لیا۔
اس فوجی پریڈ میں فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کی نمائش، پیراشوٹ جمپنگ، مختلف فوجی مہارتیں اور ایک فضائی شو شامل تھا جس میں شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا۔
اس فوجی پریڈ میں جنرل اینڈرے ساردیکوف اور شام کے وزیر دفاع، شامی فوج اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف علی محمود عباس کے علاوہ طرطوس اور لاذقیہ کے گورنر بھی موجود تھے۔
شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس نے اپنے خطاب میں عالمی جنگ میں نازیوں کی جارحیت کے خلاف روسی عوام کے بہادرانہ اور دلیرانہ موقف کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطرناک زلزلے کے موقع پر روس کا شام کے ساتھ کھڑے ہونے اور دمشق حمایت کی میں تعریف کرتا ہوں۔