May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran

امیر قطر اور شام کے صدر بشار الاسد کی ملاقات کے بارے میں متضاد رپورٹیں شامنے آ رہی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا نے امیر قطر اور شام کے صدر بشار الاسد کی ملاقات کے بارے میں متضاد خبریں شائع کیں اور ساتھ ہی بشار اسد کے خطاب سے قبل امیر قطر کی عرب لیگ سمٹ ہال سے اٹھ کر چلے جانے کی خبریں بھی شائع کیں۔

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ختم ہونے کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے جمعے کی شام دعویٰ کیا کہ امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی شام کے صدر بشار الاسد کا خطاب شروع ہونے سے پہلے ہی سمٹ ہال سے نکل گئے۔

سربراہی اجلاس کے آغاز سے ایک روز قبل رائٹرز نے ایک قطری عہدیدار کے حوالے سے کہا تھا کہ دوحہ، دمشق کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا۔

قطری عہدیدار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، جمعرات کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوحہ کی خارجہ پالیسیاں مکمل طور پر آزاد ہیں اور قطر خلیج فارس اور عرب خطے میں اتفاق رائے کا خواہاں ہے جس سے ہماری پالیسیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے، اس لیے دوحہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شام کو عرب لیگ میں واپسی سے نہیں روکا جائے گا لیکن وہ اس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا۔

عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد امیر قطر کے سرکاری دفتر نے بتایا کہ تمیم بن حمد آل ثانی کی سربراہی میں دوحہ کا وفد جدہ اجلاس میں شرکت کے بعد دوحہ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے قطر کے امیر کی دوحہ واپسی کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شامی صدر کی موجودگی سے جوڑا ہے اور دعویٰ کیا کہ امیر قطر، بشار الاسد کی تقریر کی وجہ سے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے چلے گئے۔

تاہم روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے سوشل کے بعض صارفین کا حوالہ دیتے ہوئے تصاویر شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ دوحہ کا وفد بشار الاسد کی تقریر کے دوران سمٹ ہال سے نہیں نکلا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی جمعے کو جدہ میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صدر بشار الاسد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے میٹنگ ہال میں داخل ہونے سے پہلے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور پھر ان کے درمیان ضمنی گفتگو ہوئی ۔

لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک عرب اہلکار کے حوالے سے جس نے اپنا نام نہیں بتایا، لکھا کہ امیر قطر بشار الاسد کی تقریر شروع ہونے سے پہلے ہی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے اور انہوں نے کوئی دو طرفہ ملاقات نہیں کی اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں کوئی بات نہیں کی اور ان کے موجودگی صرف ایک دوستانہ سفر تھی۔

امیر قطر کے عرب لیگ سمٹ ہال سے نکلنے یا نہ جانے کے بارے میں متضاد اطلاعات کی اشاعت کے باوجود لی گئی تصاویر میں بشار اسد اور امیر قطر دونوں موجود تھے۔

ٹیگس