May ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں  شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

شام میں روس کے آشتی مرکز نے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے صوبہ ادلب میں واقع جنگ بندی والے علاقے میں حملہ کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:شام میں روس کے آشتی مرکز کے ایک سینیئر عہدیدار اولک گورینوف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ادلب کے جنگ بندی والے علاقے میں دہشت گردوں نے دوبار حملے کئے ہیں جس کے دوران جبہہ النصرہ اور حزب ترکستانی دہشت گرد گروہوں نے شامی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے -

شام میں متعین روسی عہدیدار نے بتایا کہ  دہشت گرد گروہوں نے پچھلے ہفتے بھی ان علاقوں میں حملے کئےتھے ۔

دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ جسے شامی فوج کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامناکرنا پڑ رہاہے ترکیہ کی حمایت سے شام کے ان علاقوں میں جہاں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور جنگ بندی نافذ ہے وقفے وقفے سے حملے کرتارہتا ہے۔

شام کے بیشتر علاقوں پر شامی فوج نے دوہزار اٹھارہ میں  کنٹرول حاصل کرلیا تھا لیکن صوبہ ادلب اور لاذقیہ و حماہ اور حلب کے کچھ علاقے اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔

 

ٹیگس