May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • عرب لیگ نے کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت

عرب لیگ نے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتی صیہونی جارحیت اور بلاطہ کیمپ میں فلسطینیوں کی ہونے والی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور مقبوضہ عرب علاقوں کے امور میں عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے، ان تمام منظم جرائم کا ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت کو قرار دیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑے اور صیہونی جرائم کی صرف مذمت کرنے تک محدود نہ رہے بلکہ فلسطینیوں اور فلسطینی اراضی کی بین الاقوامی حمایت کے دائرے میں ضروری اقدامات عمل میں لائے۔

ابو علی نے بین الاقوامی اداروں اور عالمی عدالت انصاف سے بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے اور صیہونی جرائم اور خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب عرب پارلیمنٹ نے بھی انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی برادری سے فلسطینیوں، مسجد الاقصی اور مقدس مقامات کے خلاف غاصب صیہونیوں کی جارحیت بند اور مجرموں کے خلاف ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس