May ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • کون ہوگا ترکیہ کا صدر، آج طے ہو جائے گا

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پایا تھا تاہم ترکیہ کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان اسکے کافی قریب پہنچ گئے تھے جنہیں 49.5 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے سخت حریف کمال کلیچ داراولو نے 44.9 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

صدر رجب طیب اردوغان اور کمال کلیچ دار میں آج بھی کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یہ پیشرفت بھی سامنے آئی ہے کہ 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے ایک اور صدارتی امیدوار سینان اوعان، صدر اردوغان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی اور پارلمانی انتخابات ہوئے جس میں اٹھاسی فیصد سے زائد عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ میدان میں تین صدارتی امیدوار تھے جبکہ پارلمینٹ کی چھے سو نشستوں کے لئے پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان ہوا تھا۔

ٹیگس