Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • فلسطین پرغاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: جہاد اسلامی

فلسطینی عوام کی بیداری نے زمینی صورتحال کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ جہاد اسلامی تنظیم اور حماس کی قیادت صیہونی دشمن کے مقابلے اور استقامت کے طریقہ کار کی پابند ہے۔ انہوں نے قاہرہ میں اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات نے یہ ثابت کردیا کہ جہاد اسلامی فلسطین اور حماس تحریک صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور یہ سلسلہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ 

قابل ذکر ہے کہ غرب اردن  کی موجودہ صورتحال صیہونیوں کے خلاف ہے اور فلسطینی عوام کی بیداری نے زمینی صورتحال کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ ہر روز کئی کئی بار صیہونی فوجیوں اور غاصب آبادکاروں کو نشانہ بنانے سے، حالات تل ابیب کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اور غرب اردن کا علاقہ صیہونیوں کے لئے مکمل طور پر غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

ٹیگس