Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • شام میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کی مشکوک نقل وحرکت اور کارروائیاں

شامی ذرائع نے شام میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کی مشکوک فوجی نقل و حرکت اور ان کے غیر قانونی اڈوں پر نئےفوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی منتقلی کی اطلاع دی ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے شامی ذرائع کے حوالے سے شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں میں ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے ساتھ ایک اور قافلے کے داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق امریکی قابض فوجیوں نے ان فوجی سازو سامان کو الولید کراسنگ پوائنٹ  سے الحسکہ اور دیر الزور کے نواحی علاقوں میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈوں میں منتقل کر دیا ہے۔

امریکی ہتھیاروں سے لدا یہ دوسرا قافلہ ہے جو رواں ماہ شام کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوا ہے۔ اس سال کے آغاز سے، قابض دہشتگرد امریکی فوجیوں نے اپنے غیر قانونی اڈوں پر عوامی مزاحمتی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی سسٹم نصب کرنا شروع کر دیئے ہیں-

شام کی حکومت نے بارہا کہا ہے کہ امریکی فوجی شام کے علاقوں پر قبضے کے علاوہ اس ملک کے تیل کو بھی لوٹ رہے ہیں اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

ٹیگس