Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • شام، روسی فوج کے کارواں پر حملہ، 1 فوجی ہلاک

متعدد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم ایک روسی فوجی ہلاک ہو گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے شمالی شہر حلب میں حربل ام الحوش روڈ پر روسی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بعض مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کار کو ترک فوج کے ڈرون نے نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک روسی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

اس حملے کے بعد روسی ہیلی کاپٹروں نے اس جگہ کے قریب پروازیں کیں جہاں اس کار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی بار عسکریت پسند کرد سیرین ڈیموکریٹک فورس کے زیر کنٹرول علاقے تل رفعت اور ترک فوج کے زیر کنٹرول عزاز اور عفرین کے نواحی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ٹیگس