انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے سامنے دو آپشن رکھے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i422828-انصاراللہ_یمن_نے_سعودی_عرب_کے_سامنے_دو_آپشن_رکھے
انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مستعفی یمنی حکومت کی مدد جاری رکھی تو یمنی فوج سعودی عرب کے اہم اقتصادی مراکز پر حملے کر سکتی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے سامنے دو آپشن رکھے

انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مستعفی یمنی حکومت کی مدد جاری رکھی تو یمنی فوج سعودی عرب کے اہم اقتصادی مراکز پر حملے کر سکتی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کی قومی امن و صلح کمیٹی کے سربراہ یوسف الفیشی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے سامنے دو راہیں ہیں، پہلی یہ ہے کہ وہ یمن اور وہاں موجود اپنے کرائے کے فوجیوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں اور ان کا فیصلہ خود انہیں کرنے دیں یا پھر یہ کہ وہ ان کی مدد جاری رکھیں اور اس کے بدلے میں سعودی عرب کے اقتصاد، سکیورٹی اور استحکام کی قربانی دیں۔