افغانستان کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں: طالبان کا دعویٰ
Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔
سحر نیوز/عالم اسلام: طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جیلوں کی انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حبیبالله بدر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی تمام جیلوں میں 17 ہزار سے زائد افراد مختلف جرائم میں قید ہیں، جن میں سے 500 سے زائد خواتین قیدی ہیں۔
حبیب اللہ بدر نے کہا کہ ملک کی جیلیں تشدد کی جگہ نہیں ہیں اور طالبان کے امیر کے حکم کے مطابق جیل حکام کو قیدیوں پر تشدد کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک کی جیلوں میں اس وقت کوئی سیاسی قیدی قید نہیں ہے۔