Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب کی سڑکیں بند،150 صیہونی ریزرو فورسز کے اہلکار خدمات سے دستبردار

صیہونی مظاہرین نے عدلیہ سے متعلق نیتن یاہو کے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کی سڑکیں بند کردیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کیلئے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل تل ابیب کے سیکیورٹی زون میں بھی احتجاج اور مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوا جہاں غاصب صیہونی حکومت کے اہم ادارے اور وزارت جنگ کی عمارت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کی لیبر یونینوں، ڈاکٹروں کی یونین، ریزرو فورس اور پائلٹوں نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے بل کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

در ایں اثنا صیہونی ریزرو فورسز کے 150 سے زائد اہلکاروں نے ایک مراسلے میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی رضاکارانہ خدمات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عدالتی اصلاحات  سے متعلق نیتن یاہو کے بل کے مخالفین نے منگل سے احتجاج اور مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

سیاسی اوراسٹریٹیجک امور کے ماہرین، حتی کہ صیہونی مبصرین اور سیاست دانوں کا خیال ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کی موجودہ صورت حال اس غیرقانونی حکومت کی لرزتی بنیادوں اور تباہی کی جانب بڑھتے اندرونی حالات کی عکاسی کر رہی ہے۔

ٹیگس