صیہونی فوج اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپ، ایک فلسطینی نوجوان شھید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i423913-صیہونی_فوج_اور_مزاحمتی_فورسز_کے_درمیان_جھڑپ_ایک_فلسطینی_نوجوان_شھید
غاصب صیہونی فوجیوں نے جھڑپ کے دوران 19 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشہید کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپ، ایک فلسطینی نوجوان شھید

غاصب صیہونی فوجیوں نے جھڑپ کے دوران 19 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشہید کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی ویٹ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں واقع حضرت یوسف نبی علیہ السلام کے مزار پر صیہونیوں کی آمد اور نبی خدا کی قبر مطھر کی بے حرمتی کا بندوبست کر رہی تھی کہ فلسطینی نوجوانوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔

اس جھڑپ کے دوران صیہونی فوجیوں نے ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان بدر المصری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی جوانوں نے دستی بموں سے صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کیا اور علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق 35 فلسطینی اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔