اسرائیل: فوجی اڈے کی پانچ منزلہ عمارت جل گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i424335-اسرائیل_فوجی_اڈے_کی_پانچ_منزلہ_عمارت_جل_گئی
پریس ذرائع نے صیہونی فوج کے گردان کفیر ٹھکانے میں آگ لگنے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل: فوجی اڈے کی پانچ منزلہ عمارت جل گئی

پریس ذرائع نے صیہونی فوج کے گردان کفیر ٹھکانے میں آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گردان کفیر نامی صیہونی فوج کا یہ اڈہ درہ اردن میں واقع ہے۔

آگ لگنے  کے اس واقعہ میں اس فوجی اڈے کی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر جل گئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی دس ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ آگ کو ہتھیاروں کے گودام تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں بیشتر واقعات کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔