Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت، 19 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے شہر رام اللہ میں 19 سالہ فلسطینی نوجوان «قصی جمال معطان» قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی رام اللہ کے دیہی علاقے برقہ میں صیہونی فوجیوں نے شدید فائرنگ کرکے 19 سالہ قصی جمال معطان کو کل گولی مار کر شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اسی طرح حرش السعاده جنین کے علاقے میں فائرنگ کی جس سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غرب اردن میں حالیہ مہینوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں پر فلسطینیوں کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور اب فلسطینی نوجوان، صیہونی فوجیوں کا مسلحانہ مقابلہ کرتے ہيں جس کی وجہ سے صیہونی  حکومت کے سیاسی و فوجی حکام تشویش میں مبتلا ہو گئے ہيں اور بوکھلاہٹ میں وہ بچوں اور کم سن فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹیگس