Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • شام: جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ

شام میں روس کے امن مرکز نے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے خلاف روسی اور شامی فوج کی کامیاب کارروائی کی خبر دی ہے۔

روسی امن مرکز کے ڈپٹی کمانڈر وادیم کولیت نے کہا ہے کہ جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے خلاف روسی اورشامی فوج کی کارروائی میں ادلب میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گیا ہے۔

روسی ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے صوبے حلب میں واقع امن علاقے پر چار بار گولہ باری کی۔

کولیت نے کہا کہ شامی فوجیوں کی ایک گاڑی پر دہشت گرد گروہ کے میزائل حملے میں ایک شامی فوجی جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شامی حدود کی 14 بار خلاف ورزی کی اور روسی فوج سے تصادم نہ کئے جانے کے بارے میں پروٹوکول کو بھی نظر انداز کیا۔

واضح رہے کہ ایران، روس اور ترکیہ کے 2017 کے سمجھوتے کی بنیاد پر آستانہ امن فارمولے کے تحت یہ چاروں ممالک شام میں امن کے چار علاقوں کے ضامن ممالک شمار ہوتے ہیں جہاں کشیدگی کم  بہت کم رہی ہے۔

ٹیگس