Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • بڑی کارروائی کرنے کے لئے امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت

سیکورٹی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی عراق کے عین الاسد فوجی اڈے سے بھاری ہتھیار  آئندہ چند دنوں میں فوجی کارروائی کے مقصد سے شام میں منتقل کر رہے ہیں۔

المعلومہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق قابض امریکی فوجی عراق کے عین الاسد فوجی اڈے سے بھاری ہتھیار الولید غیر قانونی گزر گاہ  سے شام میں منتقل کر رہے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی منتقلی، شامی سر زمین پر بڑی فوجی کارروائی کے لئے انجام پا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ داعش دہشت گردوں کے کئی گروہوں کو اپنے غیر قانونی فوجی اڈوں میں منتقل کر چکا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس امریکی اقدام کا مقصد داعش دہشت گردوں کو ٹریننگ دینا اور انھیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔

ستمبر دو ہزار سترہ میں شام میں امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کی شکست کے  فوراً بعد امریکی فوجیوں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کی جگہ اپنا ڈیرہ ڈال دیا اور پھر اسی وقت سے شام کا تیل نکالنے اور اس کی لوٹ مار کئے جانے کا عمل شروع کر دیا۔ 

 

ٹیگس