Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی اپنے جدید اینٹی ٹینک میزائل کی رونمائی

حزب اللہ لبنان نے جمعہ کے دن اپنے نئے اینٹی ٹینک میزائل ثاراللہ کی نمائش کی ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعہ کے دن اپنی مشقوں میں کورنٹ میزائل کو فائر کرنے کے ایک نئے جدید نظام کی رونمائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ نیا میزائل فائر کا نظام دو ٹیوب لانچڈ میزائلوں پر مشتمل ہے جسے دن اور رات میں کسی بھی وقت فائر کیا جا سکتا ہے اور اس کو لانچ کرنے کےلئے آپریٹر کی موقع پر موجودگی لازمی نہیں ہے اور اسے دور سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ملٹری ماہرین کی رپورٹ کے مطابق اس کی خاص بات اس کا آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے۔

ٹیگس