Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • جنین میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان شھید

فلسطین کی سما نیوز نے جنین میں ایک بیس سالہ نوجوان عزالدین کنعان کی صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنین میں صیہونی فوج نے اپنے حملے کے دوران ایک بیس سالہ فلسطینی جوان عزالدین کنعان کو اپنے اسنائپرشوٹر کے ذریعے سر کا نشانہ لے کر شھید کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ صیہونی فوج نے 3 جولائی سے جنین پر چاروں طرف سے حملہ کیا تھا جو دو روز تک جاری رہا اور صیہونی فوج کو مزاحمتی فورسز کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظر ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی- اس دو دن کی صیہونی فوجی کاروائی کے دوران 12 فلسطینی شھید اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جوابی کاروائیوں میں صیہونی فوج کو بھی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

ٹیگس