Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • کردستان عراق میں داعش کا سرغنہ گرفتار، خفیہ ٹھکانے کا پتہ چل گیا

کردستان کی سیکورٹی کونسل نے داعش کے ایک اہم سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رووداو ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق کردستان کی سیکورٹی کونسل نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے داعش کا ایک امیر زیدان خلیفہ احمد مطر عرف ابولیلا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کردستان کی سیکورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن میں داعش کا یہ سرغنہ گرفتار کیا گیا ہے۔ الحشد الشعنی کے 57 ویں بریگیڈ نے الانبار اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان موجود جزیرے پرایک آپریشن انجام دیا ہے۔ الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں کو شکار کرنے اور تلاشی کے یہ آپریشنز الریک، الزکیطیہ، المطحعات، ابودرج اور الشعبانی کے علاقوں میں انجام دئیے گئے ہیں جن میں داعشی عناصر کا ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا کر اس سے ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے۔

ٹیگس