Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی میڈیا کا دعوی، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ ملاقاتیں جاری ہيں

عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ایک جامع اور وسیع سیاسی معاہدے پر دستخط کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ چند دنوں کے دوران اعلیٰ سعودی اور اسرائیلی حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سعودی - اسرائیل تعلقات کی بحالی کا بھی مسئلہ شامل ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز نے صیہونی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک (کان 11) کی شائع کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حال ہی میں سعودی اور اسرائیلی وفود نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں اپنی خفیہ ملاقاتیں کیں۔

اس عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور سعودی فریقوں کے درمیان خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حوالے سے کان کو بتایا کہ معاہدے کی قربت کے حوالے سے ان کی معلومات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ بیانات کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی ملاقات بعد جاری ہونے والے کے بیانات کے بعد میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بھی امریکا کی ثالثی سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کی تاریخ قریب آنے کی بات کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یہ معاہدہ ممکنہ طور پر جلد ہی دستخط کے لیے تیار ہو جائے گا۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتہ خطے کے ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تبدیل کر سکتا ہے اور امریکہ کے دو اہم اتحادیوں کو ایران کے خلاف ایک ساتھ کھڑا کر سکتا ہے، یہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

ٹیگس