Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی کا یومِ آغاز امامت

نو ربیع الاول سنبہ ۲۶۰ ہجری پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد شروع ہوا۔

اس وقت آپ کی عمر 5 سال تھی۔ دشمنوں کی طرف سے جان کے خطرے کی وجہہ سے آپ تقریبا 70 سال کے لئے پردہ غیب میں چلے گئے جسے غیبت صغری کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد غیبت کبری کا زمانہ شروع ہوا جو جاری ہے۔

8 ربیع الاول کو حضرت امام مہدی علیہ السلام نے اپنے پدر بزرگوار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عراق کے شہر سامرہ میں شہادت کے بعد ان کے جنازہ پر نماز پڑھائی اور پھر اسکے بعد آپ نے 69 سال غیبت صغری اختیارکرلی جس کے دوران آپ کے خاص نائبین کےساتھ  مومنین کا رابطہ برقرار تھا-

غیبت صغری کا زمانہ سنہ 260 ہجری سے شروع ہوا اور سنہ 329 ہجری تک جاری رہا۔ اس دوران آپ اپنے چار مخصوص نائبین کے ذریعہ لوگوں سے رابطے میں رہے۔ اس کے بعد غیبت کبری کا دور شروع ہوا۔

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث ہے کہ اگر دنیا کی عمر میں ایک دن بھی بچا ہوگا، خداوندعالم اس دن کو اتنا طولانی کردے گا کہ ہمارا آخری جانشین ظاہر ہوکر دنیا کو اس طرح عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔

اس پر مسرت اور بابرکت موقع پر ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اہلبیت علیہم السلا کے چاہنے والے جشن و میلاد مناتے ہیں اور اللہ کی آخری حجت کے یومِ آغاز امامت پر آپس میں خوشیاں تقسیم کر تے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے شہر قم میں واقع امام زمانہ علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں بھی گزشتہ شب سے زائروں اور عبادتگزاروں کی بڑی تعداد اکٹھا ہوئی جو نماز، دعا اور مناجات کے ذریعے اپنے مولا و آقا، منجی عالم بشریت، رسول اسلام (ص) کے آخری فرزند حضرت امام مہدی علیہ السلام سے قربت و توسل کے لئے کوشاں ہے۔

ٹیگس