مزاحمتی فورسز کے اڈوں پر حملوں سے فلسطینی ملت کی مزاحمت ختم نہیں ہوگی۔ حماس
حماس نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے اڈوں اور واچ ٹاوروں پر صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ اس سے فلسطینی مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہوگا-
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی انفارمیشن سنٹر کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کے ناپاک منصوبوں اور فلسطینیوں کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونیوں سے نبرد آزما رہے گی اور دشمن کے حملے اسے روک نہیں سکتے۔ حازم قاسم نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھیں گے اور قابض صیہونی دشمن کی جانب سے مسجد اقصی کو یہودی بنانے کی سازشوں اور اس کے مغربی کنارے اور غزہ میں مظالم اور جرائم کے خلاف مقابلہ کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا مسلمہ حق ہے۔ یاد رہے کہ حماس کا یہ بیان غاصب اور ناجائز صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کے ذریعے مشرقی غزہ میں مزاحمتی فورسز کے اڈوں اور واچ ٹاوروں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے بعد آیا ہے۔