Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ کا ٹیلیگرام اکاؤنٹ ہیک

صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ کا ٹیلیگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سیکیورٹی کے ادارے نے اس سلسلے میں تحقیق شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہیکروں نے اسحاق ہرتزوگ کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ میں کس حدتک دسترسی حاصل کرلی ہے ۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کا کوئی اعلی عہدیدار ہیکروں کے حملے کا نشانہ بنا ہو بلکہ مختلف صیہونی حکام اور اس کے سرکاری ادارے ہیکروں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

گزشتہ گیارہ ستمبر کو صیہونی حکومت کی 32 کمپنیوں پر ہیکروں نے حملہ کرکے ان کے سائبر اکاؤنٹ، ان کی دسترسی سے باہر کردیئے تھے۔ اس سے پہلے 8 اگست کو ہیکروں نے صیہونی حکومت کے ایک اسپتال پر سائبر حملہ کیا تھا جبکہ 14 جون کو صیہونی حکومت کی فضائیہ پر سائبر اٹیک ہوا تھا ۔

ٹیگس