طوفان الاقصی آپریشن: القسام بریگیڈ کا عسقلان پر میزائل حملہ
فلسطین کے القسام بریگیڈ نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ بیت المقدس اور عسقلان پر میزائل حملہ کر کے دسیوں صیہونی آبادکاروں کو زخمی کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کے القسام بریگیڈ کے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ بیت المقدس اور عسقلان پر کئے جانے والے میزائل حملے کے نتیجے میں تمام مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور غاصب صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ بیت المقدس پر میزائل حملے میں نو صیہونی آباد کار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بنی ہوئي ہے۔
بعض فلسطینی ذرائع نے ان تینوں صیہونی آبادکاروں کی ہلاکت کی خبـر دی ہے۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ نے غزہ کے ساحل سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر غاصب صیہونی حکومت کے ایف سولہ جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ القسام بریگیڈ اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔