القسام بریگيڈ کے کمانڈوز عسقلان اور دیگر صیہونی بستیوں میں داخل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i426379-القسام_بریگيڈ_کے_کمانڈوز_عسقلان_اور_دیگر_صیہونی_بستیوں_میں_داخل
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں میں متعدد صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس چینل نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • القسام بریگيڈ کے کمانڈوز عسقلان اور دیگر صیہونی بستیوں میں داخل

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں میں متعدد صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس چینل نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے پریس آفس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک ایک سو اڑسٹھ عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہیں۔ جن میں ایک ہزار نو سو رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ جبکہ بارہ ہزار چھ سو تیس رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ان میں سے پانچ سو ساٹھ مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں۔