شام کے حلب ہوائی اڈے پر صیہونی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i426509-شام_کے_حلب_ہوائی_اڈے_پر_صیہونی_فوج_کا_حملہ
صیہونی حکومت نے اتوار کی صبح ایک فضائی حملے میں شام کے صوبے حلب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۵:۴۹ Asia/Tehran
  • شام کے حلب ہوائی اڈے پر صیہونی فوج کا حملہ

صیہونی حکومت نے اتوار کی صبح ایک فضائی حملے میں شام کے صوبے حلب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے جواب میں، شام کے حلب ایئرپورٹ کو اس حکومت کے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اطلاع دی تھی کہ شام کی سرزمین سے، مقبوضہ جولان کی جانب ایک میزائل داغا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو بھی صیہونی حکومت نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ان دونوں ہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچا تھا۔