Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں 54 فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت نے عزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کئے ہيں جن میں کم از کم 54 فلسطینی شہید ہوگئے

منگل کے روز کے حملوں میں صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں واقع ایک رہائشی عمارت پر بم گرائے جس کے نتیجے میں اٹھائیس افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے-

اس رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں ہی واقع خان یونس میں بھی صیہونی حکومت کے حملوں میں چھبیس فلسطینی شہید ہوئے ہيں- اسی طرح غزہ کے شمالی اور مرکزی علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی اور توپخانے کے حملے پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

طوفان الاقصی کارروائی ایسے میں اپنے گیارہویں روز میں داخل ہوئی ہے کہ اسلامی مزاحمتی فورسز کے سامنے بے بس اور بوکھلائی صیہونی حکومت، غزہ میں صرف رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور مساجد کو نشانہ بنا رہی ہے کہ جس کے نتیجے میں اب تک ان انسانیت سوز کارروائیوں میں دوہزار آٹھ سو سے زائد نہتے اور مظلوم فلسطینی شہید اوردس ہزار نو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس