غزہ کے لئے مستقل سرحدی راہداری کھولی جائے: حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسلامی اور عرب ملکوں نیز اقوام متحدہ سے غزہ کے مظلوم عوام تک امداد رسانی کے لئے مستقل سرحدی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ "ہم اسلامی اور عرب ملکوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم کو بھوکا رکھنے کی غاصب صیہونیوں کی پالیسی کے مخالفت میں اور مظلوم فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کے لئے ، ایک مستقل سرحدی راہداری کے لئے اپنی کوششیں تیز کردیں۔حماس نے اس بیان میں کہا ہے " غزہ میں انتہائی محدود امداد پہنچائي گئی ہے جو عوام کی روز افزوں ضرورتوں کو ہرگز پورا نہیں کرسکتی۔
ادھر غرب اردن میں فلسطینی مہاجرین کی امداد کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کے ڈائریکٹر ایڈم بولوکوس نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ کے عوام کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو امداد غزہ پہنچائي گئی ہے وہ ہرگز کافی نہیں ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ کے قوانین کی پابندی پر مجبور کیا جائے۔آنروا کے ڈائریکٹر نے کہا کہ غزہ کے لاکھوں باشندے گھرچھوڑ کر مہاجرت پر مجبور ہوگئے ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے اور غزہ کے عوام کے لئے ایندھن پہنچانا ہمارے سامنے سب بڑا چیلنج ہے۔