Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں غاصب اسرائیل کی زمینی شکست ایک معجزۂ الہی ہے: اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعے کی شب القسام بریگیڈز کے فاتحانہ ردعمل اور غزہ کے شمال میں صیہونی حکومت کے زمینی حملے کی شکست کے جواب میں کہا کہ یہ شکست ایک الہی معجزہ ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام : ہفتہ کی صبح اپنے سرکاری ایکس سوشل نیٹ ورک کے صفحے پر اسماعیل ہنیہ نے لکھا کہ غزہ  کے شمال میں بیک وقت فضائی، زمینی اور سمندری بمباری کے باوجود، صیہونی حکومت کے زمینی حملے کی شکست، ایک الہی معجزہ ہے۔   فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے جمعہ کی شب شمالی غزہ  پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کی خبر دی ہے-

جمعہ کی رات صیہونی فوجیوں نے شدید فضائی حملے کرتے ہوئےغزہ کی مشرقی سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہو گئے۔القسام بریگیڈز کا صیہونی حکومت کے زمینی حملے سے تصادم ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کی منظوری دیتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور دشمنی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس