Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے زمینی حملے کو پسپا کردیا ہے: القسام بریگيڈ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کے زمینی حملے کا مقابلہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی البریج میں صیہونی فوج کی زمینی کاروائی کا مقابلہ کیا گیا ہے۔ صیہونی فوج نے فضائیہ کی مدد سے جمعے کی رات مشرقی غزہ کی سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں اسے فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور صیہونی فوج کو ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی حکومت کے زمینی حملے کا ایسی حالت میں مقابلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کی رات عرب ملکوں کی مجوزہ قرارداد کے مسودے کی منظوری دی ہے جس میں غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گيا ہے ۔ فلسطین کی تحریک مزاحمت کا طوفان الاقصی آپریشن ایسی حالت میں بائيسویں دن میں داخل ہوا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے بوکھلاہٹ میں عام شہریوں کا قتل عام مزید تیز کر دیا ہے اور فلسطینی عوام کو غاصب صیہونی حکومت کی شدید ترین وحشیگری کا سامنا ہے۔

ٹیگس