Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر تیئیسویں روز بھی غاصب اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری

صیہونی حکومت امریکی حمایت اور تعاون سے غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم مزاحمت نے بھی اپنے راکٹ اور میزائل حملوں سے ان کے مظالم کے دنداں شکن جواب دیئے ہيں

سحرنیوز/ عالم اسلام :اتوار کی صبح بھی صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور غزہ کے عوام کا قتل عام کرنے کے لئے فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے ۔ کچھ ہی گھنٹوں قبل صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے غزہ کے وسط میں واقع النصیرات کی مسجد بلال بن رباح پر بمباری کی جس میں کم از کم بارہ افراد شہید ہو گئے۔

 اسرائیلی توپ بردار کشتیاں غزہ کے شمال مغربی علاقوں پر بھی گولہ باری کر رہی ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زیادہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جو جبالیہ، بیت حانون اور بیت لاہیہ کے مشرقی علاقوں پر حملے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس