Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • جبالیا کیمپ پر غاصب اسرائیل کی بربریت اس کی جارحانہ ماہیت کی غماز ہے: حماس

تحریک حماس نے جبالیا کیمپ پر جارح صیہونی حکومت کی بمباری کو اس غاصب حکومت کی جارحانہ فطرت کا مظہر قرار دیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام : موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مزاحمت، میدان جنگ میں بھرپور طاقت و قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہی مسئلہ غاصب صیہونی حکومت کی بوکھلاہٹ کا سبب بنا ہے اور اس نے جبالیا کیمپ کے لوگوں کا قتل عام کیا ہے -

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرۃ کے مطابق جبالیا پر جارح اسرائیل کی بمباری میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں- القدرہ نے مزيد کہا کہ اس وحشیانہ حملے کے زخمیوں کو انڈونیشیا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور سینکڑوں افراد بدستور ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہيں- غزہ میں فلسطین کی وزارت داخلہ نے بھی جبالیا کیمپ پر حملے میں مرنے والوں کی ابتدائی تعداد چار سو بتائی تھی اور کہا تھا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زيادہ تر عورتیں اور بچے ہيں

ٹیگس