Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی بند انٹرنیٹ اور مواصلاتی سسٹم مکمل طور پر منقطع

فلسطین کی مواصلاتی کمپنی نے غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سسٹم مکمل طور پر منقطع ہوجانے کا اعلان کیا ہے ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی مواصلاتی کمپنی نے غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سسٹم مکمل طور پر منقطع ہوجانے کا اعلان کیا ہے ۔

اسی طرح خبر ملی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنین کیمپ پر صیہونی جرائم کی پردہ پوشی کی غرض سے اس کیمپ میں واقع علاقوں کی بجلی، پانی، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون لائن منقطع کردی ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شفا اور انڈونیشین اسپتالوں کی بجلی فراہم کرنےوالے جنریٹر کبھی بھی کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ کریستوس کریستو نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی اشد ضرورت ہے جبکہ وہاں امداد نہیں پہنچ پا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں ہماری ایک بڑی ٹیم موجود تھی جسے ہم جنوبی غزہ پہنچانے پر مجبور ہو گئے۔

انھوں نے مزید طبی امدادی ٹیموں کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے تاکید کی کہ ایندھن کی بھی اشد ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسپتالوں پر حملے نہ کئے جائیں۔

ٹیگس