Nov ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف: طوفان الاقصی آپریشن کے موثر ہونے پر زور

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے غاصب صیہونی حکومت کو امت مسلمہ کے پیکر میں سرطانی غدہ قرار دیتے ہوئے اس غاصب حکومت کے جرائم اور مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کئے جانے کو ضروری قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف نے طوفان الاقصی آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا آپریشن ہے جو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شروع کیا گیا ہے اور یہ جارح حکومت، زوال کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
انھوں نے طوفان الاقصی آپریشن سے غاصب صیہونی حکومت کو مختلف شعبوں میں پہنچنے والے نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس آپریشن سے صیہونی حکومت کو کاری ضربیں لگیں اور اگر اسے مغرب کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو اب تک سقوط کر چکی ہوتی۔
ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف صیہونی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا اور اسکولوں، مساجد اور اسپتالوں تک کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور کوئی جرم ایسا نہیں چھوڑا کہ جس کا اس نے نہتے فلسطینی عام شہریوں کے خلاف ارتکاب نہ کیا ہو جس میں فاسفورس اور دیگر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے اور پھر بھی عالمی برادری کی جانب سے موثر طور پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس