اردن کی کھلی دھمکی، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی، اعلان جنگ ہے
اردن کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی، ہمارے خلاف اعلان جنگ ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اردن کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ فلسطینی عوام کو زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش امان کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
اردن کے وزیر اعظم بشر الخصاونہ نے زور دیا ہے کہ غزہ پٹی یا مغربی کنارے سے فلسطینی عوام کو زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کی کسی بھی کوشش کو امان ریڈ لائن سمجھا جاتا ہے۔
بشر الخصاونہ نے کہا کہ یہ مسئلہ اردن کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور اس کے نتائج سے نمٹنے کے بارے میں اردن کے موقف کے مطابق تمام آپشن میز پر ہوں گے۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے سنیچر کے روز کہا تھا کہ وہ فوری طور پر دشمنی اور اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس جنگ کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے دفاع کے جواز کے طور پر پیش کرنے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ سے اسرائیل کو سیکورٹی نہیں ملے گی اور نہ ہی خطے میں کبھی استحکام آئے گا۔
اردن کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین میں مدد کر سکتا ہے۔