Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کا انتقام داعش لے رہا ہے

شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کا انتقام، داعش شام کی فوج پر حملے کرکے لے رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاں ایک طرف مزاحمت کے محاذ نے علاقے میں خاص طور پر شام اور عراق میں امریکا کے فوجی ٹھکانوں اور اس کے مفاد پر حملے تیز کر دیئے ہيں وہیں آج اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے امریکا کے زیر کنٹرول علاقے کے شام کی فوج پر حملہ کیا ہے۔

المیادین سمیت بعض ذرائع ابلاغ نے شام کے وسط میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے حملے کی خبر دی ہے اور شام کی اپوزیشن کے بعض ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر نے شام کے مرکزی صوبہ تدمر میں واقع السخنہ کے علاقے میں شامی فوج اور اس کی اتحادی افواج کے مراکز پر امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقے مشرقی النتنف سے حملہ کیا۔

المیادین کے ذرائع کے مطابق اس حملے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔  شامی حکومت کے مخالفین کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 سے 40 کے درمیان شامی فوجی مارے گئے۔  اس دعوے کی شامی فوج نے ابھی تک تصدیق نہيں کی ہے۔

واضح رہے کہ التنف کا علاقہ عراق، شام اور اردن کی سرحدی مثلث کے قریب واقع ہے اور  غاصب امریکی فوج نے کئی برسوں سے اس علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں اپنا اڈہ قائم کر رکھا ہے۔

ٹیگس