اسرائیلی فوج کے ٹینک صیہونیوں کے تابوت میں تبدیل (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i427438-اسرائیلی_فوج_کے_ٹینک_صیہونیوں_کے_تابوت_میں_تبدیل_(ویڈیو)
فلسطین کے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹینک صیہونی فوجیوں کے تابوت میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۵:۵۳ Asia/Tehran

فلسطین کے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹینک صیہونی فوجیوں کے تابوت میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو نے کہا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی سازوسامان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تازہ ترین کارروائی میں صیہونی حکومت کا ایک ٹینک شمال مغربی غزہ میں التوام اور ایک ٹینک شیخ رضوان میں جبکہ تین بکتر بند گاڑیاں اور ایک بلڈوزر کو الشاطی کیمپ کے اطراف میں تباہ کر دیا گیا۔
دریں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ کے ترجمان ابوحمزہ نے جنگ غزہ کے بارے میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو غزہ میں پش قدمی کرنے میں سخت ہزیمت اٹھانی پڑ رہی ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن بدستور جاری ہے اور جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ، القسام بریگیڈ کے ساتھ مل کر صیہونی دشمن کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے اور صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔